باہر جانے کا کوئی پلان نہیں: ای سی ایل میں نام ڈالنے پر عمران خان کا حکومت کو شکریہ

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے آج جمعہ کے روز اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔



 عمران خان کے یہ ریمارکس ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جب حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور درجنوں دیگر رہنماؤں کے نام اس بنیاد پر “نو فلائی لسٹ” میں ڈالے ہیں کہ وہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر کہا کہ ان کا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد یا کاروبار نہیں ہے اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔

اگر مجھے کبھی چھٹی کا موقع ملتا ہے تو یہ ہمارے شمالی پہاڑوں میں ہو گی جو زمین پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔

عمران خان اور دیگر رہنماؤں کا ای سی ایل میں نام شامل

جمعرات کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور عطا اللہ تارڑ نے  تصدیق کی تھی کہ سابق وزیر اعظم، ان کی اہلیہ اور پی ٹی آئی کے کئی دیگر رہنماؤں کے نام “نو فلائی لسٹ” میں شامل کیے گئے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان کے کتنے صوبے ہیں؟

بہاولپور کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور شیڈول جاری