پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا T20I ٹکٹیں 2026 : قیمت، شیڈول اور تفصیلات
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل T20I سیریز کے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ سیریز کا آغاز 29 جنوری 2026 سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، جبکہ تمام میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے۔
PCB کے مطابق ٹکٹیں جمعہ سے آن لائن دستیاب ہوں گی، جبکہ فزیکل ٹکٹیں 19 جنوری سے ملک بھر کے نامزد مراکز پر صبح 10 بجے سے فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔
پہلے T20I (29 جنوری) کے ٹکٹ ریٹس
VIP (فضل محمود، عمران خان انکلوژرز): 800 روپے
پریمیم (راجہ، سعید انور): 600 روپے
فرسٹ کلاس (عبدالحق کردار، عبدالقادر، جاوید میانداد، ظفر رضا): 500 روپے
جنرل (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، سعید احمد): 400 روپے
VIP اقبال اینڈ (وقار یونس، وسیم اکرم): 1,500 روپے
VIP جناح اینڈ (مجید خان، ظہیر عباس): 2,000 روپے
ہاسپیٹیلٹی گیلری: 5,000 روپے
ہاسپیٹیلٹی باکس (فی سیٹ، 24 سیٹس): 20,000 روپے
دوسرے اور تیسرے T20I کے ٹکٹ ریٹس
VIP: 1,000 روپے
پریمیم: 700 روپے
فرسٹ کلاس: 600 روپے
جنرل: 500 روپے
VIP اقبال اینڈ: 2,000 روپے
VIP جناح اینڈ: 2,500 روپے
ہاسپیٹیلٹی گیلری: 6,000 روپے
ہاسپیٹیلٹی باکس (فی سیٹ، 24 سیٹس): 25,000 روپے
یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے ICC مینز T20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے سلسلے میں نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے، جو 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔
ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ A میں بھارت، امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ شامل ہے، جبکہ آسٹریلیا گروپ B میں سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان کے مدمقابل ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ آسٹریلیا کا 2022 کے بعد پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔ اب تک دونوں ٹیمیں 28 T20I میچز کھیل چکی ہیں جن میں آسٹریلیا نے 14، پاکستان نے 12 میچز جیتے، ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ ایک بے نتیجہ رہا۔
.png)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں