مریم نواز آٹیزم سنٹر نوکریاں : اعلیٰ تنخواہوں کے ساتھ آسامیوں کا اعلان


 مریم نواز سینٹر آف ایکسیلینس فار آٹزم نے مختلف آسامیوں پر بھرتی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس میں اہل امیدواروں کے لیے پرکشش ماہانہ تنخواہیں مقرر کی گئی ہیں۔

اعلیٰ عہدے اور نمایاں تنخواہیں
رپورٹس کے مطابق ادارہ ایک پرنسپل کی بھرتی کرے گا، جس کے لیے ماہانہ 15 لاکھ روپے تنخواہ رکھی گئی ہے، جبکہ دو وائس پرنسپلز کو 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا جائے گا۔

پروفیشنل اسٹاف اور ماہرین کی آسامیاں
ڈویلپمنٹ بیہیوئر آفیسر کے عہدے کے لیے 2 لاکھ 85 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ درج ذیل آسامیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے:

  • دو چارج نرسز

  • دو لائف اسکلز کوچز

  • دو سینسری انٹیگریشن اسپیشلسٹس
    ان تمام عہدوں پر 1 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

دیگر عملے کی بھرتی
ڈرائیورز، ککس، کنڈکٹرز، ہاؤس کیپنگ اسٹاف، سیکیورٹی گارڈز اور دیگر معاون عملے کے لیے بھی ہزاروں روپے ماہانہ تنخواہوں کے ساتھ آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ خصوصی تعلیم کے حکام کے مطابق اب تک ہزاروں امیدوار درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان کے کتنے صوبے ہیں؟

بہاولپور کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور شیڈول جاری