علی ترین آکسفورڈ اسکالرشپ: پاکستانی طلبہ کے لیے سنہری موقع
علی ترین نے ترین آکسفورڈ اسکالرشپ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد جنوبی پنجاب کے باصلاحیت مگر مالی طور پر کمزور طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی تعلیم کے لیے مکمل مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکالرشپ تعلیمی فیس اور رہائشی اخراجات کا احاطہ کرے گی تاکہ طلبہ مالی دباؤ کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
جنوبی پنجاب کے ہونہار طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ موقع
یہ اسکالرشپ ان طلبہ کے لیے مخصوص ہے جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے Kellogg College میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کر چکے ہوں مگر اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہوں۔ ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جو تعلیم مکمل کرنے کے بعد جنوبی پنجاب کی سماجی و معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا عزم رکھتے ہوں۔
منتخب طلبہ کا انتخاب میرٹ، مالی ضرورت اور کمیونٹی سروس کے جذبے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسکالرشپ کے تحت رہنمائی سیشنز اور مینٹورشپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
ترین آکسفورڈ اسکالرشپ کے لیے درخواست کا طریقہ
درخواست دینے کے لیے امیدوار کو سب سے پہلے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت اسکالرشپ کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کا انٹرویو کیا جائے گا، جس کے بعد حتمی انتخاب عمل میں آئے گا۔
.png)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں