پنجاب پولیس کانسٹیبل جابز 2026: اہلیت اور فزیکل معیار
پنجاب پولیس نے کانسٹیبل جابز 2026 کے لیے باضابطہ طور پر بھرتی کا اعلان کر دیا ہے، جو نوجوان مرد اور خواتین کے لیے ایک باوقار اور محفوظ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اس بھرتی کے عمل میں ڈسٹرکٹ کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی اسامیاں شامل ہیں۔ امیدوار 31 جنوری 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، اس لیے مقررہ وقت سے پہلے اپلائی کرنا نہایت ضروری ہے۔
پنجاب پولیس کانسٹیبل جابز 2026 کے لیے اہلیت کا معیار
امیدواروں کو درج ذیل عمر اور تعلیمی شرائط پوری کرنا ہوں گی:
-
عمر: 18 سے 22 سال (ڈرائیور اور سابق فوجی امیدواروں کے لیے عمر میں رعایت دی جائے گی)
-
تعلیم: کم از کم میٹرک، 50 فیصد نمبروں کے ساتھ
-
ڈومیسائل: اسی ضلع کا ڈومیسائل لازمی ہے جہاں امیدوار درخواست دے رہا ہو
فزیکل معیار اور فٹنس ٹیسٹ
تمام امیدواروں کے لیے جسمانی فٹنس لازمی قرار دی گئی ہے:
مرد امیدواروں کے لیے:
-
کم از کم قد: 5 فٹ 7 انچ
-
سینہ: 33 سے 34.5 انچ
-
انڈورنس ٹیسٹ: 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ میں
خواتین امیدواروں کے لیے:
-
کم از کم قد: 5 فٹ 2 انچ
-
انڈورنس ٹیسٹ: 1.6 کلومیٹر دوڑ 10 منٹ میں
اہم ہدایت: فزیکل معیار اور انڈورنس ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ہی امیدواروں کو بھرتی کے اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
.png)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں