بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کیسے ری نیو کریں؟
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی تجدید کا آسان اور آن لائن طریقہ کار
اگر آپ بیرونِ ملک مقیم ہیں اور آپ کا پاکستانی پاسپورٹ ایکسپائر ہونے والا ہے یا پہلے ہی مدتِ معیاد ختم کر چکا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اب آپ کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے پاکستان آنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ حکومتِ پاکستان نے یہ عمل سہل اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ آپ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا قریبی پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے کے ذریعے بھی پاسپورٹ کی تجدید ممکن ہے۔
کون افراد بیرونِ ملک سے پاسپورٹ کی تجدید کے اہل ہیں؟
اگر آپ پاکستانی شہری ہیں اور بیرونِ ملک مقیم ہیں اور آپ کے پاس قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا نائیکوپ (NICOP) موجود ہے، تو آپ پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اہل ہیں۔ پاسپورٹ اگر ایکسپائر ہو چکا ہو یا اگلے سات ماہ کے اندر ہونے والا ہو، تو بھی آپ درخواست دے سکتے ہیں۔ البتہ، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس پہلے سے جاری شدہ پاسپورٹ موجود ہو۔
---
آن لائن پاسپورٹ کی تجدید کا طریقہ
1. درج ذیل ویب سائٹ پر جائیں:
https://onlinemrp.dgip.gov.pk
2. اکاؤنٹ بنائیں یا لاگ ان کریں۔
3. آن لائن فارم مکمل کریں اور ضروری دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ کریں۔
4. فیس کی ادائیگی بذریعہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کریں۔
5. درخواست جمع کروانے کے بعد تصدیق کا عمل مکمل ہونے کا انتظار کریں۔
6. درخواست منظور ہونے کے بعد نیا پاسپورٹ بذریعہ ڈاک آپ کے غیر ملکی پتے پر بھیج دیا جائے گا۔
---
آن لائن تجدید کے لیے درکار دستاویزات
قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا نائیکوپ (NICOP)
پرانا پاسپورٹ
حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر (سفید پس منظر کے ساتھ)
ایک فعال ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر
فیس کی ادائیگی کے لیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ
---
پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے کے ذریعے تجدید
اگر آپ آن لائن درخواست نہیں دے سکتے یا تکنیکی وجوہات کی بنا پر نظام درخواست قبول نہیں کر رہا، تو آپ قریبی پاکستانی سفارتخانے یا قونصل خانے میں جا کر فزیکل طریقے سے بھی پاسپورٹ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے:
1. پہلے اپائنٹمنٹ بُک کریں۔
2. CNIC/NICOP، پرانا پاسپورٹ، اور تصاویر ہمراہ لے کر جائیں۔
3. متعلقہ فارم حاصل کریں اور فیس جمع کروائیں (کچھ دفاتر صرف نقد ادائیگی قبول کرتے ہیں)۔
4. موقع پر فنگر پرنٹس اور تصویر دی جاتی ہے۔
5. رسید دی جاتی ہے، اور عام طور پر 2 سے 4 ہفتوں کے اندر نیا پاسپورٹ فراہم کر دیا جاتا ہے۔
---
بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ فیس (2025)
پانچ سالہ مدت کے لیے:
صفحات نارمل فیس ارجنٹ فیس
36 7,000 روپے 10,000 روپے
72 10,700 روپے 16,000 روپے
100 11,500 روپے 20,500 روپے
دس سالہ مدت کے لیے:
صفحات نارمل فیس ارجنٹ فیس
36 9,200 روپے 13,700 روپے
72 14,900 روپے 22,700 روپے
---
اگر آپ مزید راہنمائی یا مدد چاہتے ہیں، تو متعلقہ سفارتخانے سے رابطہ کریں یا مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب رہنمائی سے استفادہ حاصل کریں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں