افغانستان نے پاکستان میں سفیر مقرر کر دیا
افغان عبوری حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے اعلیٰ سفارتی نمائندے کو باضابطہ طور پر سفیر کا درجہ دے دیا ہے۔
یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں پاکستان نے کابل میں اپنے اعلیٰ سفارتکار کو سفیر کے عہدے پر ترقی دی تھی۔
افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق اس فیصلے سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔
وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کابل میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی آئندہ دنوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
اس فیصلے کے بعد پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان کے بعد طالبان حکومت کے مقرر کردہ سفیر کو تسلیم کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں