پاکستانی پاسپورٹ 2025 میں ٹاپ 100 رینکنگ میں شامل

پاکستانی پاسپورٹ 2025 میں ٹاپ 100 رینکنگ میں شامل

اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ Henley Passport Index 2025 کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اب دنیا کے ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے، اور اسے 100ویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ 2021 میں پاکستان کا نمبر 113 تھا۔ اس بہتری کے بعد پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں بغیر ویزہ یا ویزہ آن ارائیول کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، مصطفی جمال قاضی نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترقی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری داخلہ کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے ای-پاسپورٹس میں این ایف سی چِپ شامل کی گئی ہے جو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے معیار کے مطابق ہے۔ ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ جلد ہی پاکستان کے تمام بڑے ہوائی اڈوں پر ای-گیٹس کا نظام فعال کر دیا جائے گا، جس سے ای-پاسپورٹ رکھنے والوں کو امیگریشن کے عمل میں سہولت حاصل ہوگی۔

مصطفی جمال قاضی نے یہ بھی بتایا کہ ملک بھر میں پاسپورٹ درخواستوں کا بیک لاگ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان کے کتنے صوبے ہیں؟

بہاولپور کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور شیڈول جاری