ارشد ندیم اور محمد یاسر ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی

پاکستان کے قومی ہیرو اور جیولن تھرو کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم اور ان کے ساتھی محمد یاسر نے 26ویں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ چیمپئن شپ اس وقت جنوبی کوریا کے شہر گومی میں جاری ہے، جس میں 43 سے زائد ممالک کے تقریباً 2000 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ارشد ندیم نے اے کوالیفکیشن راؤنڈ میں اپنے پہلے اور واحد تھرو میں شاندار 86.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ محمد یاسر نے بی کوالیفکیشن راؤنڈ میں 76.07 میٹر تھرو کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اس وقت ارشد ندیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ سری لنکا کے رومیش تھرانگا پاتھیرائجی 83.71 میٹر کے ساتھ دوسرے، اور جاپان کے یوٹا ساکیاما 81.36 میٹر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد یاسر نویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل میں پہنچے ہیں۔

جیولن تھرو کا فائنل 31 مئی کو دوپہر 1:10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل پیرس 2024 اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان کے کتنے صوبے ہیں؟

بہاولپور کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور شیڈول جاری