پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ایک بار پھر آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
یہ تین میچوں پر مشتمل سیریز 27 مئی سے 31 مئی تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ ابتدائی طور پر سیریز میں پانچ میچز شامل تھے جن میں سے کچھ فیصل آباد میں کرانے کا منصوبہ تھا، تاہم سیکیورٹی اور لاجسٹک وجوہات کے باعث سیریز کو محدود کر کے تین میچز تک کر دیا گیا ہے۔
اسکواڈ کا انتخاب جاری پی ایس ایل سیزن 10 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ سیریز پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی پہلی ذمہ داری بھی ہو گی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ برائے بنگلہ دیش سیریز:
- سلمان علی آغا (کپتان)
- شاداب خان (نائب کپتان)
- ابرار احمد
- فہیم اشرف
- فخر زمان
- حارث رؤف
- حسن علی
- حسن نواز
- حسین طلعت
- خوشدل شاہ
- محمد حارث (وکٹ کیپر)
- محمد وسیم جونیئر
- محمد عرفان خان
- نسیم شاہ
- صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
- صائم ایوب
سیریز کا شیڈول پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں