شب قدر کے فضائل و اعمال

 

شب قدر، جسے لیلۃ القدر بھی کہا جاتا ہے، ایک انتہائی بابرکت رات ہے۔ اس رات کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

لَيْلَـةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ
"شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔"

یہ وہ رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو نازل فرمایا۔ شب قدر کی تاریخ متعین نہیں ہے، لیکن حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
"اس رات کو رمضان المبارک کے آخری عشرے کی باقی رہ جانے والی راتوں میں نویں، ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو۔"

اس رات میں حضرت جبریل علیہ السلام اور فرشتے نازل ہوتے ہیں اور عبادت کرنے والوں سے مصافحہ کرتے ہیں۔

شب قدر کے خاص اعمال
شب قدر میں عبادت کے بے شمار فضائل ہیں۔ حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ
"جس نے شب قدر میں ایمان اور اخلاص کے ساتھ قیام کیا (یعنی نماز پڑھی)، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔"

اس رات عبادت کرنے والے کو ایک ہزار ماہ یعنی تقریبا تینتالیس سال چار ماہ سے زیادہ عبادت کا ثواب ملتا ہے۔

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:
"جس نے 'لا الہ الا اللہ الحلیم الكريم، سبحان اللہ رب السماوات السبع ورب العرش العظیم' تین مرتبہ پڑھا، گویا اس نے شب قدر حاصل کر لی۔"

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عرض کی:
"یا رسول اللہ ﷺ! اگر مجھے شب قدر کا علم ہو جائے تو کیا پڑھوں؟"
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اس دعا کو پڑھو:
اللّٰہُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی
یعنی اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے اور معافی دینا پسند کرتا ہے، تو مجھے معاف کر دے۔"

شب قدر میں کرنے والے اعمال

  1. نفل نماز کی کثرت کریں۔

  2. قرآن مجید کا کثرت سے تلاوت کریں، خاص طور پر سورہ القدر، سورہ یٰسین اور سورہ رحمٰن۔

  3. نماز تسبیح کا اہتمام کریں۔

  4. اذکار کی کثرت کریں جیسے: لا الہ الا اللہ، الحمدللہ، استغفر اللہ۔

  5. صدقہ دیں اور کسی غریب مسلمان کی مدد کریں۔

  6. اللہ سے کثرت سے دعا کریں کیونکہ یہ دعا کی قبولیت کی رات ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اس رات کی عبادت کرنے کی توفیق دے اور ہمیں اس کی برکات سے بہرہ مند فرمائے۔ آمین۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان کے کتنے صوبے ہیں؟

بہاولپور کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور شیڈول جاری