اکشے کمار کی فلم ‘اسکائی فورس’ مشرق وسطیٰ میں بین
بولی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی جنگی ڈرامہ فلم اسکائی فورس کو متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر اور عمان میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فلم بھارت کے پہلے فضائی حملے پر مبنی ہے اور بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔
پابندی کی وجوہات واضح نہیں، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو موضوع بناتی ہے، جس کے باعث مشرق وسطیٰ میں اسے نمائش سے روک دیا گیا۔ کچھ حلقے اسے حیران کن قرار دے رہے ہیں کیونکہ فلم کو براہ راست پاکستان مخالف نہیں سمجھا جا رہا۔
فلم کے ہدایتکار سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور ہیں، جبکہ کاسٹ میں اکشے کمار، ویر پاہریا، سارہ علی خان، نمراٹ کاؤر اور شاراد کلکر شامل ہیں۔ اس پابندی کے باوجود، اسکائی فورس ایک متنازعہ فلم کے طور پر زیر بحث ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں