بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی میں دو اہم ریکارڈز بنا لئے
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ یہ میچ برسبین میں کھیلا گیا اور بارش کے باعث صرف سات اوورز تک محدود رہا۔

**پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا اعزاز**
بابر اعظم نے اس میچ میں اپنے کیریئر کا 124واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ شعیب ملک کے پاس تھا، جنہوں نے 123 میچز کھیلے تھے۔
**سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ**
بابر اعظم نے فخر زمان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ان کے کیریئر میں اب تک 52 کیچز ہو چکے ہیں، جبکہ فخر زمان نے 50 کیچز لیے تھے۔
**پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کا خلاصہ**
بارش سے متاثرہ اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز کا ہدف مقرر کیا، جس میں گلین میکسویل کی 19 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز نمایاں رہی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 64 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ 29 رنز سے ہار گئی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں