ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی ہو سکتے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ میں حسن علی اور ابرار احمد کو شامل کرنے کا امکان نظرآرہا ہے کیونکہ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں پرغورجاری ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے مصروف عمل ہے۔
سلیکٹرز کو شاداب خان پر کیچ 22 کی صورتحال کا سامنا ہے
ایشیا کپ 2023 سے جلد باہرہونے پرمتعلقہ حکام کو ٹیم کا گہرائی سے تجزیہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابراعظم سمیت دیگرٹیم انتظامیہ اب میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی روشنی میں محمد حارث، اسامہ میر، محمد وسیم اور فہیم اشرف کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں میں شمولیت کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔ جبکہ حسن علی اور اسپنر ابرار احمد کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں