نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1.90 روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کو مئی 2023 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 1.90 روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے 2.09 روپے کا اضافہ طلب کیا تھا کیونکہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے مئی 2023 کے لیے ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ نیپرا نے 5 جولائی کو درخواست پر سماعت کی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں