امریکہ میں پہلی مسلم خاتون کی وفاقی جج کے طور پر تعیناتی
مریکی سینیٹ نے باضابطہ طور پر نصرت چوہدری کی بطور وفاقی جج تعیناتی کی توثیق کر دی ہےجس نے تاریخ رقم کی ہے کہ وہ پہلی مسلم خاتون اور پہلی بنگلہ دیشی امریکی خاتون ہیں جنہوں نے وفاقی عدالتی بنچ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نصرت چودھری نیویارک میں بروکلین فیڈرل کورٹ میں اپنی تاحیات تقرری سنبھالیں گے۔ وہ نیو جرسی ڈسٹرکٹ کے ڈسٹرکٹ جج زاہد قریشی کے بعد فیڈرل بنچ کی دوسری مسلم جج ہوں گی۔
الینوائے کی امریکن سول لبرٹیز یونین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انتھونی رومیرو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نصرت چودھری شہری حقوق کی ایک کامیاب وکیل ہیں جو ہماری قوم میں سب کے لیے مساوی انصاف کو آگے بڑھانے کا ایک قابل ذکر ریکارڈ رکھتی ہیں۔
.jpg)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں