جہانگیر ترین کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین نے ایک نئی قومی سطح کی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


 ذرائع کے مطابق پارٹی سے ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں کی بھی نئے سیٹ اپ میں شمولیت متوقع ہے۔ ان کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لودھراں اور ملتان کے کئی سیاسی خاندانوں کی جانب سے جہانگیر ترین کے ساتھ ہاتھ ملانے کی توقع ہے۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی اہم رہنماؤں نے بھی سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔ 

جہانگیر ترین کا سیاسی کیرئیر

جہانگیر ترین 2017 میں سیاست سے بے دخل ہونے سے پہلے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل تھے جب سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے رہنما حنیف عباسی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر انہیں نااہل قرار دیا تھا۔ 

حنیف عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تاہم، نااہلی کے باوجود جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ رہے اور 2018 کے انتخابات کے بعد عمران خان کی قیادت والی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے آزاد قانون سازوں کو راغب کرنے میں اہم کردار کیا۔ ان کی کوششیں اہم ثابت ہوئیں اور انہوں نے عمران خان کی 2018 میں وزارت عظمیٰ حاصل کرنے میں مدد کی۔ 

 لیکن اقتدار میں آنے کے بعد جہانگیر ترین اور  علیم خان کے پی ٹی آئی سے تعلقات میں تلخی آ گئی۔ 

 مئی 2022 میں، سابق وزیر اعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنے اختلافات کی وجہ بتائی اور کہا کہ دونوں ان سے غیر قانونی فوائد چایتے تھے۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان کے کتنے صوبے ہیں؟

بہاولپور کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور شیڈول جاری