کامران اکمل کی بابر اعظم پر تنقید
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے دوران بابر اعظم کی کپتانی کی صلاحیتوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ انہوں نے چار سالوں میں بھی کپتانی کرنا نہیں سیکھی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر کامران اکمل نے کہا کہ آخری ٹی20 میں ٹیم میں باؤلرز کا استعمال نا کر کے غلطیاں کی گئیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں کی
وجہ سے ہارے ہیں اور کوئی بھی اسے ماننے کے لیے تیار نہیں۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میں ہم نے غلطیاں کیں، ہم نے اپنے باؤلرز کا استعمال نہیں کیا۔ ہم اپنے باؤلرز کے ساتھ اچھے ٹوٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے جنہوں نے ماضی قریب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا
کارکردگی اور کپتانی میں فرق ہوتا ہے
کامران اکمل نے کہا کہ کارکردگی اور کپتانی میں فرق ہوتا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں