الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں الیکشن تاریخ کا اعلان کر دیا
خیبر پختونخواہ میں انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخواہ میں انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ اسی دن پنجاب کے انتخابات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ای سی پی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ انتخابی شیڈول مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے لیے عام انتخابات کے لیے 8 اکتوبر 2023 کی تاریخ منتخب کی ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 57(2) کے تحت انتخابی پروگرام مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں