روزانہ شہد کی ایک چمچ لینے کے فوائد
شہد کو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید قرار دیا جاتا ہے۔ شہد میں شکر، پروٹین، نامیاتی ایسڈز اور دیگر مرکبات کا ایسا پیچیدہ امتزاج ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ صرف ایک چمچ شہد کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟ روزانہ ایک چمچ شہد کھانے سے صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ شہد کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔ ذیابیطس کو کنٹرول کرنا تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ شہد ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ خون میں شکر کی مقدار بھی گھٹ جاتی ہے۔ شہد کے استعمال سے خون میں چکنائی اور ایسے پروٹینز کی سطح میں بھی کمی آتی ہے جو بلڈ شوگر میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ دل کی صحت بہتر ہوتی ہے شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہارٹ فیلیئر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق شہد کے استعمال سے خون میں پلیٹلیٹس کی کلاٹ بننے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے جس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ دمہ اور کھانسی سے ریلیف شہد کو صدیوں سے کھانسی اور بخا...