ڈرائیونگ لائسنس کے لیے سات بنیادی شرائط
محکمہ ٹریفک پولیس نے مملکت میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سات اہم شرائط مقرر کی ہیں۔ ان شرائط کے مطابق لائسنس کے لیے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، اور وہ نشہ آور اشیا کے استعمال یا فروخت کے حوالے سے عدالت سے سزا یافتہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ، درخواست گزار کو جسمانی طور پر تندرست ہونا ضروری ہے۔ اسے ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرنا ہوگا، لائسنس کی فیس ادا کرنی ہوگی، اور اگر کوئی پرانے چالان ہیں تو انہیں بھی ادا کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ، درخواست گزار کو قانونی طور پر مملکت میں مقیم یعنی کارآمد اقامہ رکھنا ہوگا۔ یہ بنیادی شرائط ہیں جو ہر صورت میں پوری کرنی لازمی ہیں۔ ٹریفک پولیس کے قانون کی شق نمبر 36 کے تحت، لائٹ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے عمر کی حد 18 سال جبکہ ہیوی ڈرائیور کے لیے کم از کم عمر 20 سال ہونا ضروری ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے دو طریقے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے دو بنیادی طریقے ہیں۔ جو لوگ اپنے ملک کا ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں، ان کا لائسنس جلد جاری کیا جاتا ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس کوئی ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوتا، انہیں ٹریفک پولیس کے منظور شدہ ڈرائیونگ اسکول ...